سینئر عہدیداروں نے حیدرآباد ائیرپورٹ پر یوکرین سے آنے والے اسٹوڈنٹس کا استقبال کیا

,

   

چیف منسٹر کے سی آر کا طلبہ نے شکریہ ادا کیاجس کی کوششوں کی وجہہ سے بحفاظت وہ ریاست کو واپس لوٹ ائے ہیں۔


حیدرآباد۔ سینئر عہدیدار او رعوامی نمائندوں نے اتوار کے روز حیدرآباد ائیرپورٹ پر یوکرین سے واپس لوٹ کر آنے والے طلبہ کا استقبال کیاہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایتوں پر مذکورہ حکومت نے جنگ زدہ یوکرین سے طلبہ کو واپس لانے کا انتظام تمام سہولتوں کو وسعت دے کر کیا تھا‘ جس میں مفت ہوائی اخراجات بھی شامل ہیں۔

مذکورہ ریاستی حکومت مسلسل داخلی امور کی وزرات سے رابطہ میں تھا تاکہ یوکرین میں پھنسے ہوئے اسٹوڈنٹس کو حفاظت کے ساتھ ریاست واپس لایاجاسکے۔

یوکرین سے ان طلبہ کی آمد کو آسان بنانے کے لئے نئی دہلی کے تلنگانہ بھون اور تلنگانہ سکریٹریٹ برائے حیدرآباد میں انتظامات کئے گئے تھے تاکہ ان کے خیر خیریت کے متعلق پریشان والدین کو جانکاری دی جاسکے۔

راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑاور پرنسپل سکریٹری وکاس راج (جی اے ڈی) پولٹیکل نے حیدرآباد ائیرپورٹ پر ان طلبہ کا استقبال کیا۔چیف منسٹر کے سی آر کا طلبہ نے شکریہ ادا کیاجس کی کوششوں کی وجہہ سے بحفاظت وہ ریاست کو واپس لوٹ ائے ہیں۔

یوکرین میں اب بھی پھنسے ہوئے طلبہ کو واپس لانے کی کوششوں کے تحت ریاستی حکومت یوکرین کے ہندوستانی سفارت خانہ سے مسلسل رابطہ میں ہے۔