سینئر قائد محمد علی شبیر نے زخمی کارکنوں کی عیات کی

   

کاماریڈی ۔10 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ریاستی وزیر وسینئر کانگریسی قائد محمد علی شبیر بی آرایس کارکنوں کے ہاتھوں زخمی کارکنوں کی عیادت کی ۔ واضح رہے کہ دلت بندھو کی عدم منظوری پر درخواست گذاروں کی جانب سے رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن کے قافلہ کو روک دیا تھا اور ان کی کار کے روبرو احتجاج کیا تھا متاثرہ افراد کے احتجاج پر بی آرایس کارکنوں نے ان پر حملہ کیا تھا اور دھکم پیل بھی ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تین دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ زخمی افراد کی محمد علی شبیر نے عیادت کی اور کہا کہ ضلع پریشد نائب صدر پریم کمار اور پولیس کی جانب سے خاموش تماشائی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم کی عدم منظوری پر درخواست گذاروں نے احتجاج کرتے ہوئے بی آرایس کارکنوں کو دلت بندھو منظور کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر پولیس کی موجودگی میں بی آرایس کارکنوں نے درخواست گذاروں پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کرنا سراسر غلط ہے ۔ کانگریس پارٹی متاثرہ افراد کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔