سینئیر سٹیزنس سنٹر عمارت کی تزئین نو کام کی فوری تکمیل کی ہدایت

   

کریم نگر /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معمرین کیلئے ضلع مرکز کے زیڈ پی کوارٹرس میں قائم کئے جارہے ڈے کیر سنٹر کے کاموں کا ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے زیڈ پی سی ای او پرینکا کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منچریال ، کھمم میں خدمات کی انجام دہی کے دوران معمرین کیلئے ڈے کیر سنٹر کا آغاز کیا تھا ۔ اسی طرح ضلع کریم نگر میں بھی سنٹر کے آغاز کیلئے کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ اس ڈے کیر سنٹر میں مطالعہ کیلئے کمرہ ، کیارمس ، چیس جیسے کھیل یوگا پروگرام کے علاوہ ہفتہ میں ایک دفعہ فیزیو تھراپی ڈاکٹروں کے ذریعہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈے کیر سنٹر کیلئے نشاندہی کردہ عمارت کے تزائن کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے ڈے کیر سنٹر کے افتتاح کیلئے انتظامات کی ہدایت دی ۔ بعد ازاں کلکٹر موصوف نے زیڈ پی کواٹرس کا معائنہ کیا اور اس کی تزائن کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ اس موقع پر زیڈ پی سی ای او پرینکا ، ڈی ڈبلیو او سبیتا کماری ، ڈپٹی سی ای او پون ، سابق ایم ایل اے ، ریاستی سینئیر سٹیزن سوسائٹی کے رکن موہن ریڈی ، ضلع صدر جناردھن راؤ ، ریڈ کراس سوسائٹی صدر کیشو ریڈی ، پنشنر اسوسی ایشن کے رکن انجیا و دیگر نے شرکت کی