سینٹرل بینک آف انڈیا میں 3000 آسامیوں کیلئے بھرتی

   

آندھرا پردیش 100 اور تلنگانہ کی 96 جائیدادیں بھی شامل
نئی دہلی: سنٹرل بینک آف انڈیا نے 3000 اپرنٹس کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس بھرتی کے لیے درخواست داخل کرنے کا عمل 21 فروری 2024 سے اپرنٹس شپ پورٹل www.nats.education.gov.in پر شروع ہوا ہے۔درخواست کی آخری تاریخ 4 مارچ ہے۔کسی بھی شعبے سے فارغ التحصیل افراد اس بھرتی کے لیے درخواست دے سکیں گے۔یہ بھرتی ایک سال کی مدت کے لیے ہوگی۔اہلیت کیلئے کسی بھی شعبے سے گریجویشن کامیاب امیدوار نے جو 31 مارچ 2020 کے بعد گریجویشن مکمل کیا ہو۔یعنی ڈگری 31 مارچ 2020 کے بعد ہونی چاہیے۔ امیدواروں کی عمر کی حد سے متعلق شرائط میں ہے کہ امیدوار کی پیدائش 1 اپریل 1996 سے 31 مارچ 2004 کے درمیان ہونی چاہیے۔ سنٹرل بینک آف انڈیا نے جملہ آسامیوں کی تفصیلات پیش کی ہیں جن میں لداخ 2،گجرات 270،دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو 3، مدھیہ پردیش 300 ‘چھتیس گڑھ 76،چندی گڑھ 11،ہریانہ 95،پنجاب 115،جموں و کشمیر 8،ہماچل پردیش 26،تامل ناڈو 142،پڈوچیری 3،کیرالہ 87،مانسہ پور،دہلی 095،راجستھان 8،ناگالینڈ 8،آندھرا پردیش 100،میزورم 3،میگھالیہ 5،تریپورہ 7،کرناٹک 110،تلنگانہ 96،اروناچل پردیش 10،اڈیشہ 80،مغربی بنگال 194،انڈمان اور نکوبار 1،سکم 20، اترپردیش 305،گوا 30،مہاراشٹرا 320 اوربہار 320 شامل ہیں۔
انڈونیشیا کے جاوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ
جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ جاوا میں بدھ کی نصف شب 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ بدھ کے روز 22:46:57 بجے انڈونیشیا کے جاوا میں ریکٹر اسکیل پر 5.3 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 596.6 کلومیٹر کی گہرائی میں ابتدائی طور پر 6.28 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 113.96 ڈگری مشرقی طول البلد پر طے کیا گیا ہے ۔