انہوں نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی یہ ایک غلط سونچ پھیلارہی ہے کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی وجہہ سے گوا کی خودمختاری میں تاخیر ہوئی ہے۔ یہ غلط ہے اوروہ غلط جانکاری پھیلارہی ہے“۔
پناجی۔گوا پردیش کانگریس کمیٹی صدر امیت پاٹکر نے کہاکہ اقتدار کی منتقلی کے لئے ”سینگول“ کا استعمال کرنے کے لئے ہماری ملک میں بادشاہت برقرارنہیں ہے۔ اقتدار کی منتقلی کا اختیار ان لوگوں کے ساتھ ہے جنھوں نے کرناٹک میں بی جے پی کو دروازہ دیکھایاہے۔ مارگوا میں ”یوم ریاست“ تقاریب کے دوران وہ خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پرسابق ایم پی ایڈارڈوفالیرو‘ ایم پی فرانسیسکو سردینہا‘ الڈونہ رکن اسمبلی کارلوس الویرس فیریرا‘سینئر نائب صدر ایم کے شیخ‘ امرناتھ پاناجیکر اور دیگر بھی موجود تھے۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے متعلق بات کرتے ہوئے پاٹیکر نے کہاکہ ”سینگول کے ذریعہ اقتدار کی تبدیلی کے لئے یہ بادشاہت نہیں ہے۔ اس کا اختیار ان لوگوں کو ہے جنھوں نے کرناٹک میں بی جے پی کو راستہ دیکھایاہے۔
مودی نے ہمیشہ لوگوں کو گمراہ کیاہے اور غیرضروری چیزوں سے متاثر کیا ہے“۔پاٹیکر نے صدر دروپڈی مارمو کو نئے پارلیمنٹ کی عمارت کی افتتاح کے حق سے محروم رکھنے پروزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”سینگول کے استعمال سے اقتدارکی تبدیلی کے عمل کے لئے مودی بادشاہ نہیں ہیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی یہ ایک غلط سونچ پھیلارہی ہے کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی وجہہ سے گوا کی خودمختاری میں تاخیر ہوئی ہے۔ یہ غلط ہے اوروہ غلط جانکاری پھیلارہی ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی عوام کو مذہب‘ زبان اوردیگر مسائل پ تقسیم کررہی ہے۔ مودی کالا دھن لانے میں ناکام ہوگئے ہیں اور اپنے تمام وعدوں پر یو ٹرن لے لیاہے۔یہ وقت ہے کہ ان کے جملوں کا منظرعام پر لائیں اور ہمارے ملک کو بچائیں“۔
ہمارے گوا کے کلچر او رامن کی حفاظت کے لئے دونوں لوک سبھا سیٹوں پر 2024میں جیت کی ضرورت ہے۔ ایڈارڈوفالیرو نے کہاکہ آزادی کے بعد سے گوا میں کافی ترقی ہوئی ہے۔فرانسیسکو سردینہاگوا کے لئے ریاستی درجہ ایک عظیم دن ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم نے انضمام کے لئے لڑائی کی او راپنی شناخت کو بچایاہے۔ بعدازاں راجیو گاندھی کی کوششوں کے سبب ہماری زبان کونکنی کو ائین کے 8ویں شیڈول میں شامل کرتے ہوئے ہمیں ریاست کا درجہ بھی ملا ہے“۔