سیور لائن کی صفائی کے دوران غازی آباد میں پانچ کی موت

,

   

غازی آباد۔ڈرنیج واٹر پراجکٹ کے لئے کام کرنے والے پانچ مزدورں کی جمعرات کے روز سیور لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے کی وجہہ سے موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وہ حفاظتی آلات پہنے ہوئے نہیں تھے۔

واقعہ کرشنا کالونی میں پیش آیاہے۔

ذرائع نے کا کہنا ہے جب ایک ورکر سیور لائن کے اندر سے کافی دیر تک باہر نہیں آیا تو ساتھ کام کررہے دیگر چار صفائی ورکر بھی جانچ کے لئے اندر گئے مگر ان میں سے کوئی بھی زندہ واپس نہیں لوٹا۔کنٹراکٹر اور دیگر کے خلاف ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے متوفی ورکرس کے پسماندگان کو س لاکھ روپئے مالی تعاون کا اعلان کیاہے۔

اس واقعہ کی ایڈینشل مجسٹریٹ(شہر) اور محکمہ آبرسانی کی جانب سے مشترکہ طور پر جانچ کی جائے گی۔