سیول سروسس کی کوچنگ کیلئے ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

   

جگتیال /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلعی عہدیدار محکمہ بہبود و درج فہرست طبقات، جگتیال کے.راجکمار نے کہا کہ ڈائیرکٹرسریدھر کے مطابق محکمہ بہبود درج فہرست طبقات سے متعلقہ ریاستی اسٹڈی سرکل میں سیول سروسس اور مینس امتحان کی کوچنگ (دس ماہی رہائش) کیلئے درخواست کے ادخال کی تاریخ میں 2/ جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔چنانچہ ضلع جگتیال سے وابستہ بے روزگار SC, ST, BC طبقات سے وابستہ نوجوان لڑکے و لڑکیوں سے جو سیول سروسس کی کوچنگ کی حصولی کے خواہشمند امیدوار 2/جولائی تک بذریعہ آن لائن درخواست کے ادخال کیلئےwww.studycircle.co.in میں درخواست کا ادخال کریں۔اس اہلیتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو دس ماہ کیلئے مفت رہائش کے ساتھ کلاسس ،قیام کیلئے مالیہ ، مطالعاتی موادکی فراہمی کی جائیگی۔اہلیتی امتحان کے ذریعہ 100 امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔جس میں75 نشستیں درج فہرست سے وابستہ طبقات کیلئے، 15 نشستیں پسماندہ طبقات کیلئے، 10 نشستیں درج فہرست ذاتوں کیلئے مختص کی جائینگی۔جملہ نشستوں میں33 فیصد خواتین کیلئے،5 فیصد معذورین کیلئے،اسی طرح اس اہلیتی امتحان کا نظام آباد، حیدرآباد اور ورنگل میں بتاریخ 09/جولائی کو انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔چنانچہ سیول سروسس امتحان کیلئے تیاری کرنے والے ضلع سے متعلقہ امیدوار اس موقع سے استفادہ کر یں۔
٭٭٭