حیدرآباد۔16اپریل(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے یونین پبلک سروس کمیشن سے منعقد سیول سروس امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تلگو ریاستوں کے سیول سروس امتحانات میں مظاہرہ سے وہ کافی خوش ہیں اور کامیاب امیدواروں کے بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ آندھراپردیش اور تلنگانہ سے 20 امیدواروں کی کامیابی تلگو ریاستوں کیلئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کی اننیا ریڈی کو قومی سطح پر تیسرا مقام حاصل ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کرکے کہا کہ یہ ریاست کیلئے خوش آئند ہے۔ 3