حیدرآباد۔ تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے سیول سرونٹس ڈے کے موقع پر تمام سرکاری عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں تمام سرکاری عہدیداروں سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیول سرونٹس ڈے کے موقع پر وہ ملک و عوام کے لئے سرکاری عہدیداروں کی لگن کے ساتھ عظیم خدمات کی ستائش کرتی ہیں۔اس وبا کے دوران آپ کی مساعی لامحدود رہی ہے ۔گورنے ا یک اور ٹوئیٹ میں سری رام نومی کی بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔