سرینگر: جموں و کشمیر سے 2019 یو پی ایس سی سیول سرویسز امتحان کیلئے کم از کم ایک درجن امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔ ان نتائج کا منگل کو اعلان کیا گیا۔ ان میں سے 6 امیدوار کشمیر کے متوطن ہیں اور ان میں ایک لڑکی شامل ہے جو وادی کے شمال میں ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھتی ہے۔ لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مورمو نے مبارکبادی پیام میں تمام کامیاب امیدواروں کو تہنیت پیش کی اور ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض کی تکمیل اخلاص اور فرض شناسی کے ساتھ کریں گے۔
