سیول سرویسز کیلئے 29 مسلم امیدوار کامیاب صدف چودھری کا 23 واں رینک

   

نئی دہلی /24 ستمبر ( پی ٹی آئی ) یو پی ایس سی 2020 کے آج جاری کردہ نتائج میں 761 کامیاب امیدواروں میں 29 مسلمان شامل ہیں ۔ صدف چودھری کامیاب مسلم امیدواروں میں اول اور مجموعی طور پر 23 واں رینک حاصل کرپائی ہیں ۔ صدف نے یہ کامیابی کسی کوچنگ کے بغیر دوسری کوشش میں حاصل کی ۔ گذشتہ سال 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ مسلم امیدواروں کی کامیابی کا تناسب گھٹا ہے ۔ صدف کے بعد فیضان احمد ، منظر حسین انجم کا رینک ہے۔