معذروین کا احتجاج‘ دوبارہ سیول سرویسس کا امتحان تحریر کرنے بالا لتا کا چیلنج
حیدرآباد۔ 22 جولائی ( سیاست نیوز) آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھروال کا سیول سرویسس میں معذروین کے کوٹہ پر اٹھایا گیا سوال سنسنی خیز بن گیا ہے۔ سوشیل میڈیا میں ان کی تائید اور مخالفت میں تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ مشہور موٹی ویٹر سی ایس بی آئی اے ایس اکیڈیمی سربراہ بالا لتا نے سمیتا سبھروال پر برہمی اظہار کرکے انہیں دوبارہ امتحان تحریر کرنے کا چیلنج کیا ہے۔ اندرون 24 گھنٹے ریمارکس سے دستبرداری کرکے معذروین سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا‘ بصورت دیگر احتجاجی شروع کرنے اور مرن برت سے گریز نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو مالیاتی کمیشن سکریٹری سمیتا سبھروال نے سوشیل میڈیا پر سوال کرتے ہوئے سیول سرویس میں معذروین کوٹہ کی ضرورت پر سنجیدگی سے غور پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معذروین سے ہمدردی ہے تاہم ان کیلئے دیگر محکمہ جات میں ٹکنیکل ‘ آر اینڈ ڈی اور ڈیسک ملازمتیں کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد سیول سرویسس کے فرائض ادا کرنے اہل نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کیا کوئی ایرلائنز میں معذروین پائلٹ خدمات انجام دیتے ہیں ؟ اگر معذور سرجن ہے تو علاج پر عوام کو بھروسہ ہوتا ہے ؟ ( آئی اے ایس ‘ آئی پی ایس ‘ آئی ایف ایس ) کی ملازمت میں فیلڈ کا دورہ کرنا‘ گھنٹوں کھڑے رہنا ‘ عوام کے مسائل کو توجہ سے سننا پڑتا ہے۔ ان ملازمین کیلئے جسمانی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔ معذورین کا کوٹہ بے فیض ہے۔ 2