حیدرآباد ۔16 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) اقلیتی امیدواروں کو سیول سرویس کوچنگ کیلئے اسکریننگ ٹسٹ 18 ستمبر کو ہوگا۔ تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر اقلیتی اقامتی اسکولوں میں صبح 10 تا دوپہر 12 بجے اسکریننگ ٹسٹ ہوگا۔ نتیجہ کی بنیاد پر 100 امیدواروں کا انتخاب کیا جائیگا جنہیں خانگی کوچنگ سنٹرس میں سیول سرویس کوچنگ دی جائیگی ۔ تلنگانہ میناریٹی اسٹڈی سرکل میں 2022-23 ء کیلئے یو پی ایس سی کوچنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خاتون امیدواروں کیلئے 33 فیصد اور معذورین کیلئے 3 فیصد تحفظات ہونگے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے نام رجسٹر کرائے ، اسکریننگ ٹسٹ میں حصہ لینے ہال ٹکٹ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کی ویب سائیٹ www.tmreis.telangana.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ر