سیول سپلائی حمالیوں کی ہڑتال

   

اسکول ، کالجس ، سرکاری ہاسٹلس پر چاول کی سربراہی کا مسئلہ
یلاریڈی : ضلع بھر کے سیول سپلائی حمال افراد کی گذشتہ ایک ہفتہ سے کی جارہی ہڑتال پر ارزاں فروشی کے دوکانات کو چاول سربراہ نہیں ہورہے ہیں ۔ پہلے اسٹیج سے راشن کے وال ، ایم ایل ایس پوائنٹ کو روک دیئے گئے ۔ ایم ایل ایس پونئنٹ سے اسٹیج دوسرے سے ضلع بھر کے 577 ارزاں فروشی کے دوکانات کو چاول سربراہ ہونا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ سرکاری رہائشی ہاسٹلس ، آنگن واڑی سنٹرس ، اسکولس ، کالجس کو مارچ کا کوٹہ چاول سربراہ ہونے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ حمالی حضرات کی ہڑتال سے چاول کی سربراہی متاثر ہورہی ہے ۔ ضلع میں کاماریڈی ، یلاریڈی ، بانسواڑہ ، بچکنڈہ ، پٹلم ، دومکنڈہ ، سدا شیو نگر منڈل مستقروں پر ایم ایل ایس پوائنٹ گودام کے پاس گذشتہ ہفتہ بھر سے حمالی کرنے والے افراد ہڑتال کررہے ہیں ۔ ہر روز یہ لوگ مختلف طریقوں سے احتجاج کررہے ہیں ۔ گذشتہ سال بھی یہ لوگ ہڑتال کرنے سے سیول سپلائی عہدیداروں نے چاول کی برآمدگی و درآمدگی پر چارجس کو 18روپئے سے بڑھاکر 23 روپئے کر کے ESI ہیلت انشورنس کو عمل میں لانے چھ ہزار روپئے کرتے ہوئے ESI ہیلت انشورنس کو عمل میں لانے اور مزدور کی موت پر زرعی امداد آخری رسومات کیلئے 20 ہزار روپئے ادا کرنے ، ہر سال یونیفارم سربراہ کرنے کے ڈیمانڈ پر رضامندی کرلی گئی تھی لیکن ایک سال گذرنے پر بھی آج تک عمل میں نہ لانے سے برہم حمال مزدورو ں نے ہڑتال کا آغاز کردیا جس سے مارچ ماہ کو سربراہ ہونے والے راشن کے چاول کی ٹرانسپورٹ تھم گئی ہے ۔ ذزہ داران توجہ نہ دیں تو مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے ۔