یلاریڈی میں گودام انچارج اور کمپیوٹر ملازم کا حیرت انگیز انکشاف
یلاریڈی۔ 6 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کی زرعی مارکٹ کمیٹی احاطہ میں موجود سیول سپلائی چاول کے گودام میں عملہ کی جانب سے ناقص و ناکارہ چاول کو صارفین کو سربراہ کرنے والے چاول میں ملاؤٹ کی جارہی ہے جس سے غریب عوام کی صحت کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے جس پر اخباری نمائندوں کی جانب سے سوال کرنے پر سیول سپلائی گودام انچارج بالیا، کمپیوٹر آپریٹر کرشنا نے جواب دیا کہ اعلی عہدیداروں کے احکام پر ہی ناقص چاول کو راشن کے صاف چاول میں ملایا جارہاہے۔ جو کسی تعجب سے کم نہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں کئی رہائشی ہاسٹلوں میں طلباء کے سمیت غذاء سے متاثر ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، اگر اس طرح سیول سپلائی گوداموں سے ملاؤٹی چاول سربراہ کئے گئے تو پھر صحت تو خطرہ میں پڑنا ضروری ہے جو عوام کی صحت کیساتھ کھلے عام کھلواڑ ہے۔ اعلی عہدیداروں کو اس ناقص چاؤل کی ملاؤٹ پر تحقیقات کرواکر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کرنا ضروری ہے ورنہ مفت راشن کے چاؤل عوام کی زندگیوں کیلئے خطرہ ثابت ہونگے۔