سیڑھیوں سے گرکر زخمی لڑکی فوت

   

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک شیرخوار بچی فوت ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 18 ماہ کی لڑکی ادیبہ شیخ ظہیر جو ٹولی چوکی علاقہ کے ساکن شیخ ظہیر کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 20 فروری کے دن اپنے مکان میں سیڑھیوں سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی کل فوت ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔