نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج اپنے نمایاں فیصلہ میں جسم فروشی کو بھی ’پیشہ‘ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکس ورکرس بھی قانون کے تحت وقار اور مساوی تحفظ کے حقدار ہیں۔ عدالت نے اس سلسلہ میں حکام کو کئی ہدایات جاری کئے ہیں۔سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں پر زور دیا کہ وہ سیکس ورکرس کے ساتھ عزت سے پیش آئیں۔