حیدرآباد۔/4 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت آج سیکنڈ ایئر کے ماڈرن لینگویج پیپر II اور جیوگرافی پیپر II مضامین کا امتحان ہوا۔ دونوں پرچہ جات کیلئے 451 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا اور 447 نے امتحان میں شرکت کی۔ صرف 4 امیدوار غیر حاضر رہے اور نقل نویسی کا کوئی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ تلنگانہ کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر اولیائے طلبہ، ضلع کلکٹرس اور محکمہ جات ریوینو، پولیس، پوسٹل، آر ٹی سی، میڈیکل اینڈ ہیلت، ٹرانسکو اور بی ایس این ایل کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ر