سرینگر: سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گلی بل علاقے میں جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ کے گلی بل علاقے میں جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے کمبل اور دیگر چیزیں بر آمد ہوئی ہیں۔