سیکھنے کا عمل جاری، بیٹی کے گریجویشن پر شاہ رخ کا تبصرہ

   

ممبئی۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خاں کی دختر سہانا نے برطانیہ کے اَرڈنگلی کالج سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی ہے۔ شاہ رخ خاں اور گوری خاں کی دختر سہانا اپنے اسکول کے دور سے ہی بہتر مظاہرہ کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔ سہانا اور گوری کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خاں نے لکھا کہ چار سال گزر گئے، آخری پزا اور آخری ٹرین کا سفر بھی مکمل ہوگیا ہے، حقیقی دنیا میں پہلا قدم رکھا ہے۔ اسکول تو ختم ہوگیا لیکن تربیت اور سیکھنے کا عمل نہیں‘‘۔ گوری خاں نے بھی سہانا کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں سہانا کو ڈرامہ میں غیرمعمولی مظاہرہ کرنے کیلئے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔