سی آر پی ایف۔پلواماں کے شہیدوں میں سے اب تک صرف ایک کو ہی معاوضہ ادا نہیں کیاگیا ہے۔

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ سنٹرل ریزور پولیس فورس نے جمعہ کے روز کہاکہ سوائے ایک کے چالیس پلواماں شہیدوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کردیاگیا ہے۔

ایسے وقت میں سی آر پی ایف نے ردعمل آیا ہے جو ایسی خبریں گشت کررہی ہیں جس میں دعوی کیاجارہا ہے کہ پلواماں شہیدوں کے لواحقین کو ان کے معاشی فوائد اب تک وصول نہیں ہوئے ہیں

۔پارلیمنٹری فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے”مادر وطن کے لئے شہیدوں کی قربانی کے مماثل کوئی بھی معاشی مددمقابلہ نہیں کرسکتی ہے‘ پلواماں شہیدوں کے لواحقین میں سے سوائے ایک کے تمام کو معاشی امداد مناسبت سے فراہم کردی گئی ہے۔

سی آر پی ایف نے مزید کہاکہ”شہیدوں کے لواحقین کو فی کس ادا کی گئی رقم2.16کروڑ سے 3.24کروڑ تک ہے“۔ مذکورہ امداد جو ایک شہید کے خاندان کو باقی ہے وہ عدالت میں قانونی وراثین کے مابین زیر التواء فیصلے کی وجہہ سے روکا ہوا ہے۔

سی آر پی ایف نے کہاکہ تمام خاندانوں کو ماہانہ وظیفہ کے طور پر یہ رقم دی جارہی ہے۔معاشی امداد کے علاوہ پلواماں شہیدوں کے 19لواحقین کو سی آر ای ڈی اے ائی کے تحت رہائشی فلیٹس فراہم کئے گئے ہیں‘ وہیں 21معاملات زیر التوا ء ہیں۔

سی آر پی ایف نے مزیدکہاکہ مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے شہیدوں کے 17لواحقین کو ملازمتوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

پچھلے سال14فبروری کے روز جموں کشمیر کے پلواما ں ضلع میں ہائی وے جارہے سی آر پی ایف کے قافلے پر خود کش حملہ میں چالیس جوان شہید ہوگئے تھے۔

حملہ کی ذمہ داری ممنوعہ جیش محمد تنظیم نے لی تھی اور یہاں تک مبینہ حملہ کا ایک ویڈیو بھی اس نے جاری کیاتھا