سی آر پی ایف کی گاڑی حادثہ کا شکار، 2 جوان ہلاک

   

سرینگر۔7؍اگست ( ایجنسیز)جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع میںسی آر پی ایف کا ایک بنکر وہیکل حادثہ کا شکار ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہونے کے بعد اُلٹ گئی۔ اس حادثے میں 2 سی آر پی ایف جوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 12 دیگر جوان زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بنکر گاڑی میں 23 جوان سوار تھے۔ جیسے ہی گاڑی کنڈوا-بسنت گڑھ راستے پر پہنچی تو وہاں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ سبھی زخمی جوانوں کو قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خراب سڑک اور گاڑی کا توازن بگڑنا حادثے کی اہم وجہ مانی جا رہی ہے۔