کسی شہید کو غسل اور کفن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ صرف نماز جنازہ کی ادائیگی کے ساتھ کچھ لوگوں کی نگرانی میں تدفین کردی جاتی ہے
نئی دہلی۔ عالمی وباء کی وجہہ سے مرنے والوں کو ”شہید“ کا درجہ دیتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعرات کے روز کہاکہ ایسے لوگوں کے تجہیز و تکفین کچھ لوگوں کی نگرانی میں فوری کردینا چاہئے
Those who die as a result of COVID19 are martyrs. Burial of martyrs does not require kafan (shroud) or ghusl (cleansing). One must immediately offer janazah and carry out the burial with a few people. – Barrister @asadowaisi pic.twitter.com/ImgzAapr0p
— AIMIM (@aimim_national) April 2, 2020
اویسی نے ٹوئٹ کیاکہ ”جو لوگ سی او وی ائی ڈی 19سے مررہے ہیں وہ شہید ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے کفن اور غسل درکار نہیں ہے۔ انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے فوری بعد تدفین کردینا چاہئے“۔
ایسے وقت میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے ٹوئٹ کیا ہے جب ملک میں کرونا وائرس کی وباء کا خوف بڑھ رہا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے وائرس سے مرنے والوں کے متعلق گائیڈ لائنس جاری کرتے ہوئے چند لوگوں کی نگرانی میں تدفین انجام دینے کی بات کہی ہے۔
پچھلے بارہ گھنٹوں میں جمعرات کے روز کرونا وائرس کے 131نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد جملہ تعداد1965تک پہنچ گئی ہے‘ وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے اس کی جانکاری دی ہے۔
اب تک اس مہلک وباء کرونا وائر سے 50لوگوں کی جان گئی ہے