تل ابیب : امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے صدر دفاتر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو وہاں موجود وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گولی مار دی۔ ملزم شدید زخمی ہے اور اس علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد ایف بی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست ورجینیا میں لینگلی کے مقام پر اس مسلح شخص نے مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات سی آئی اے کے انتہائی حد تک سخت سکیورٹی انتظامات والے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں زبردستی داخلے کی کوشش کی۔ملزم مسلح حالت میں اپنی گاڑی سے اترا تھابیان کے مطابق یہ شخص موقع پر پہنچ کر جب اپنی گاڑی سے باہر نکلا، تو اس کے پاس ایک آتشیں ہتھیار تھا۔ اس پر وہاں موجود ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر یہ شخص سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی دروازے سے گزرنے کی کوشش کرتا رہا۔اس پر وہاں موجود ایف بی آئی کے سکیورٹی اہلکاروں کو اس مشتبہ ملزم کو قابو کرنے کے لیے گولی چلانا پڑ گئی۔
