بیجاپور (چھتیس گڑھ) 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائٹس سے متاثرہ بیجاپور ڈسٹرکٹ میں آج ایک سی آر پی ایف جوان اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب نکسلائٹس سے متاثرہ علاقہ میں سی آر پی ایف کی 168 بٹالین تلاشی کارروائی میں مصروف تھی۔ ایس پی دیویانگ پٹیل کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران نکسلائٹس کے چھپائے گئے دھماکہ مادہ کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف جوان شدید زخمی ہوگیا۔