سی این این کے سینئر اینکر کااستعفیٰ

   

واشنگٹن: سی این این سے 18 سال سے وابستہ اینکر جِم اکوسٹا مستعفی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے اٹھارہ سال سے وابستہ سینئر صحافی جِم اکوسٹا نے استعفیٰ دے دیا ہے ، امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پر سی این این نے جم اکوسٹا کا ایئر ٹائم دن سے بدل کر رات میں کر دیا تھا۔اپنے الوداعی پیغام میں جِم اکوسٹا نے کہا کہ ایک آمر کے سامنے جھکنے کا کبھی بھی کوئی اچھا وقت نہیں ہوتا، جھوٹ اور خوف کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں، سچائی اور اُمید کو تھامے رکھیں۔واضح رہے کہ جم اکوسٹا پریس بریفنگز کے دوران ڈونالڈٹرمپ سے اختلافات کے باعث توجہ کا باعث بنتے رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے جم اکوسٹا کے سی این این کو چھوڑنے پر رد عمل دیتے ہوئے اسے اچھی خبر قرار دیا ہے۔ اینکر جم اکوسٹا وائٹ ہاؤس کے سابق نمائندے رہے ہیں، اس دوران انھوں نے صدر ڈونالڈٹرمپ کو بہت ناراض کیا، منگل کو ایک گھنٹے کے مارننگ شو کے اختتام پر انھوں نے کہا کہ وہ رات گئے وقت کی نئی سلاٹ کی پیشکش قبول کرنے کی بجائے نیٹ ورک چھوڑ رہے ہیں، اور کہا کہ جھوٹ کے آگے مت ہاریں، خوف کے آگے مت ہاریں۔