سی ای او حج کمیٹی ڈاکٹر مقصود احمد خان سبکدوش

   

ممبئی : حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر مقصود احمد خان سبکدوش ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر مقصود گزشتہ چار سال سے حج کمیٹی آف انڈیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب ان کی مدت کار ختم ہوگئی۔ ڈاکٹر مقصود کیلئے الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کے کاموں کی ستائش ہوئی۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ جب تک نئے سی ای او کی تقرری نہیں ہوتی جب تک وزارت اقلیتی امور سے ڈائرکٹر آف حج محترمہ معینہ بے نظیر حج کمیٹی آف انڈیا میں سی ای او کے عہدہ کیلئے ایڈیشنل چارج سنبھالیں گی۔ ڈاکٹر مقصود نے اپنی میعاد کے دوران تعلیمی و ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں بھی اپنا رول ادا کیا۔