سی اے اے احتجاجیوں کیخلاف غداری کے الزامات حذف

,

   

٭ چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاستی حکومت نے دھنباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاج پر 3000 افراد کے خلاف درج غداری الزامات کو حذف کردینے کی سفارش کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی نظم و نسق نے متعلقہ عہدیدار کے خلاف کارروائی کیلئے کہا ہے۔ سورین نے جھارکھنڈ کے عوام سے اپیل بھی کی کہ یہ ان کی ریاست ہے اور قانون و نظم وضبط کی تعمیل کرنا ان کا فرض ہے۔