سی اے اے سے دستبرداری نہیں ہوگی‘ جتنا چاہے احتجاج کرلیں۔ امیت شاہ

,

   

لکھنو میں سی اے اے کی حمایت میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ ہوم منسٹر نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی‘مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتا بنرجی اور دیگر اپوزیشن لیڈران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے طرز پر بات کررہے ہیں۔

لکھنو۔یونین ہوم منسٹر امیت شاہ نے منگل کے روز کہاکہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)سے احتجاج جاری رکھنے کے باوجود دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی۔

لکھنو میں سی اے اے کی حمایت میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ ہوم منسٹر نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی‘مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتا بنرجی اور دیگر اپوزیشن لیڈران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے طرز پر بات کررہے ہیں۔

امیت شاہ نے لکھنو کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”مذکورہ اپوزیشن قائدین جیسے راہول گاندھی‘ ممتا بنرجی‘ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اکھیلیش یادو‘ بہوجن سما ج پارٹی(بی ایس پی) چیف مایاوتی سی اے اے کے خلاف لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔یہ لوگ سی اے اے کے ذریعہ مسلمانوں کی شہریت چھیننے کے نام سے غلط بیانی پھیلارہے ہیں۔

تاہم میں اعادہ کررہاہوں کہ اس قانون کے ذریعہ پاکستان‘ بنگلہ دیش اور افغانستان میں مظالم کاشکار اقلیتوں کو شہریت فراہم کی جائے گی۔ان کا استحصال کیاگیا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔

ملک کے مختلف حصوں میں اپوزیشن اس احتجاجی مظاہروں کی پیچھے ہے جو اپنی ووٹ کی سیاست کے لئے سوسائٹی میں تقسیم چاہا رہی ہیں“۔

امیت شاہ نے کہاکہ ”یہ اپوزیشن حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی مخالفت کررہی ہے۔

راہول گاندھی‘ ممتا بنرجی اور اکھیلیش یادو جیسے لیڈران نے سرجیکل اسٹرائیک‘ ہمارے دشمنوں کے خلاف فضائی حملوں کا ثبوت مانگا تھا‘اور ارٹیکل370کی مخالفت کی تھی۔کانگریس نے ایودھیا فیصلے کو بھی روکنے کی کوشش کی تھی۔

کپل سبل نے عدالت میں کہاتھا کہ فیصلے کو روکدیاجانا چاہئے۔اب ان لوگوں کے سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے لوگوں کو اکسانے کاکام کررہے ہیں۔میں چیالنج کرتا راہول اور اکھیلیش کو کے سی اے اے کے ذریعہ کسی شہریت چھینے جانے کا ثبوت کھلے مباحثہ میں پیش کریں۔

اس قانون پر پانچ منٹ تک بھی ایس پی کے صدر بات نہیں کرسکیں گے۔یہ قائدین وہی زبان کا استعمال کررہے ہیں جو پاکستان کے وزیراعظم کرتے ہیں“۔

امیت شاہ نے یہ بھی کہاکہ سی اے اے سے کبھی دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی اور جو لوگ اس کے خلاف احتجاج کررہے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں۔لکھنو میں ریالی کو خطاب کرنے سے قبل ہوم منسٹر نے کچھ پناہ گزینوں سے بھی ملاقات کی تھی