سی اے اے پر تین کروڑ خاندانوں سے رابطہ کیا جائیگا : پیوش گوئل

   

ممبئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج ممبئی میں ایک تقریب میں کہا کہ آئندہ 10 دن میںملک کے تین کروڑ خاندانوں سے رابطہ کرتے ہوئے سی اے اے کے تعلق سے شعور بیدار کیا جائیگا ۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کی اور کہا کہ وہ الجھن کا شکار ہے یا پھر ایک منصوبے کے تحت ایسا کیا جارہا ہے ۔