سی اے اے کس طرح ائین پر حملہ کرتا ہے‘ یوگا ٹیچر رام دیو کا استفسار۔ ویڈیو

,

   

یوگا گرو بابا رام دیو نے کہاکہ وہ دہلی کے شاہین باغ جائیں گے‘ جہاں پر سینکڑوں خواتین او ربچے دہلی کی سردی کو شکست دیتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طوی مدت سے مظاہرے پر ہیں اور کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بابا رام دیو جنھوں نے کہاہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہواور یہ بھی دعوی کیاہے کہ ان کے دورے سے مسلم کمیونٹی کو حمایت حاصل ملے گی”اگر اس میں ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے“۔

عوام کی جانب سے احتجاج کے جمہوری حق کو تسلیم کرنے کے فوری بعد ان یہ تبصرہ سامنے آیا ہے مگر انہوں نے کہاکہ احتجاج ائینی اصولوں پر ہونا چاہئے اور یہ ہے کہ”اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ ہندوستان میں جبرو استبداد کی صورتحال ہے“۔

پیش ہے یوگا گرو بابا رام دیو کایہ بیان۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video