سی اے اے: کلکتہ میں پجاری سڑکو ں پر اتر آئے

,

   

کلکتہ: ملک بھر میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ملک کے گوشہ گوشہ سے اس کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔ اسی دوران ہندو مذہب کے پجاریوں نے بھی اس ایکٹ کے خلاف دھرنا دیا ہے۔ مغربی بنگال سناتین برہمن نیاس کے بینر تلے تقریبا سو پجاری میو روڈ پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس جمع ہوکر مودی حکومت، این آر سی، سی اے اے کے خلاف نعرے بازی کی۔

نیاس کے جنرل سکریٹری شری دھرا مشرا نے بتایا کہ یہ بے حدافسوس کی بات ہے کہ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ سی اے اے کے ذریعہ ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح سے کسی ایک خاص فرقہ کونشانہ بنایا جائے گا تو کل کے ا س کا برا اثر ہم پر بھی پڑے گا۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی راجیو بنرجی نے کہا کہ پجاریوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا۔ q