سی اے اے کو این آرسی اور این پی آر سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا: ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سینئروکیل ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرتا ہوں اوریہ میری رائے ہے۔ کیونکہ امیت شاہ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔ لیکن یہ بھی کہا جارہا ہیکہ سی اے اے کے بعد این آرسی اوراین پی آرلایا جائے گا۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ سی اے اے، این آرسی اوراین پی آرسے جڑا ہوا ہے۔اس طرح کے قانون ہمارے ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہوسکتے۔