سی اے اے کو سدگرو کی حمایت، مودی کی آن لائن مہم

   

نئی دہلی۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کے درمیان پیرکو اس کی حمایت کرنے کے لئے سدگرو جگی واسودیو کی ستائش کی۔مودی نے ٹوئٹر پر سدگر وکا حالیہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ سدگرو کی جانب سے سی اے اے سے متعلق پہلوؤں کی اس کی واضح تشریح کو سنیں۔ وہ تاریخی حوالہ فراہم کرتے ہیں اور بھائی چارے کی ہماری ثقافت پر شاندار طریقے سے روشنی ڈالتے ہیں۔ وہ مفاد پرست گروپوں کی طرف سے گمراہ کئے جانے کی بھی بات کرتے ہیں۔ سدگر ونے اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ سی اے اے کیوں ضروری ہے ۔ انہوں نے یہ قانون منظور کئے جانے کو بہت تاخیر سے دکھائی گئی بہت پست ہمدردی بتائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کوئی بھی غیر ملکی عمومی عمل کے ذریعہ ہندوستانی شہریت حاصل کر سکتا ہے ۔ اس قانون کی مخالفت کے نام پر ملک میں کی جا رہی آتشزنی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالج کے طلباء کو اس قانون کا تفصیل سے مطالعہ کرنا چاہئے ۔قابل غور ہے کہ سی اے اے کا کانگریس، ترنمول سمیت تقریبا تمام اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں۔راجدھانی دہلی، اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار ، آسام اور شمالی مشرق سمیت کئی ریاستوں میں اس قانون کے خلاف زوردار مظاہرے ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے اس قانون کی حمایت کیلئے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا مہم شروع کی ہے ۔