سی اے اے کو مسلم راشٹریہ منچ کی تائید، پروگرام میں مخالف سی اے اے نعرے،اندریش کمار کی زہرافشانی

,

   

نئی دہلی: آرایس ایس سے وابستہ مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) نے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی تائید میں ایک پروگرام نئی دہلی میں منعقد کیا۔ اس پروگرام میں سی اے اے کی مخالفت میں احتجاجیوں نے نعرے لگائے۔ آر ایس ایس مسلم لیڈر صلاح الدین اور اندریش کمار نے جیسے ہی اسٹیج پر براجمان ہوئے چند افراد نے مخالف سی اے اے نعرے بلند کردئے۔

اس موقع پر احتجاجی مخالف سی اے اے پلے کارڈس و پوسٹرس بھی ہاتھ لئے ہوئے تھے۔ ایم آر ایم نے الزام عائد کیا کہ احتجاجی کانگریس کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔ اندریش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہندوستانی مسلمان پاکستان جانا نہیں چاہتا جو جانا چاہتے ہیں وہ شیطانی ذہنیت کے حامل ہیں۔