سی اے اے کی مخالفت میں کانگریس کے اقدام پر پرشانت کشور کا اظہار تشکر

,

   

حیدرآباد۔ حالانکہ جنتا دل یونائٹیڈ بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ ہے، اس کے باوجود ائے دن جے ڈی (یو) کے قومی نائب صدر پرشانت کشور کی حرکتیں بی جے پی کی نیند آڑا رہی ہیں۔

سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر جیسے قوانین کی خلاف ورزی میں جے ڈی (یو) کے اندر مخالفت کرنے والی سب سے پہلی آواز پرشانت کشور کی ہی تھی۔ اب انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے سی اے اے‘ این آرسی کی مخالفت کرنے پر پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اور اس شکریہ کے انہیں حقدار بھی قراردیا ہے۔

پرشانت کشور نے اتوار کی دوپہر میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں اپنی آواز کو کانگریس کی قیادت کے لئے شکریہ ادا کرنے پر جوڑتاہوں جنھوں نے باضابطہ اور غیر واضح انداز میں این آرسی اور سی اے اے کی

مخالفت کی اور اس کام کے لئے میں کانگریس کی قیادت کے ساتھ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی دونوں کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جس کے وہ حقدار ہیں اور ان دونوں نے غیر معمولی طور پر اس احتجاج کا آگے بڑھایا ہے“۔

کشور نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ”میں بھروسہ دلاتاہوں کہ بہار میں سی اے اے‘ این آرسی نافذ نہیں ہوگا“