سی اے اے کی مخالف طالبات سے بی جے پی ورکرس کی لفظی جھڑپ

,

   

٭ بنگلورو کے کورا منگلا میں واقع جیوتی نواس کالج کی چند طالبات کو شدید حیرانی ہوئی جب بی جے پی یووا مورچہ ورکرس کے گروپ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں غیر تعلیم یافتہ اور قوم دشمن قرار دیا۔ اس کی وجہ سی اے اے سے متعلق ایک بیانر ہے جس میں بی جے پی نے نئے شہریت قانون کی تائید کا اظہار کیا۔ اسٹوڈنٹس نے اس بیانر کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس پر بی جے پی ورکرس ان سے الجھ پڑے اور انہیں پاکستان چلے جاؤ کہنے لگے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوچکا ہے ۔ بی جے پی والوں اور طالبات کے درمیان جھڑپ شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی تھی کہ پولیس نے بروقت آکر مداخلت کی اور بی جے پی ورکرس کو وہاں سے چلے جانے کیلئے کہا ۔