سی اے اے کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے کی مذمت: گوئل

   

ممبئی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام عائد کیاکہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھڑکارہے اور غلط فہمیاں پھیلارہے ہیں جس کی وجہ سے تشدد ہورہا ہے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ کانگریس بے جہت ہوچکی ہے اور یہ کارآمد نہیں رہی افواہیں پھیلانے و تشدد بھڑکانے میں مصروف ہے۔ مسٹر گوئل ٹی ایم سی سنٹر چرچ گیٹ ممبئی میں تقریر کررہے تھے جبکہ بی جے پی کی 10 روزہ مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ جس کا مقصد سی اے اے کیلئے تائید حاصل کرنا ہے۔ گوئل نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون جب سے پارلیمنٹ میں منظور ہوا ہے وہ (اپوزیشن) غلط فہمیاں پھیلانے میں مصروف ہے۔