سی اے بی کیخلاف آئی یو ایم ایل کا سپریم کورٹ میں عرضی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی،12دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل )نے شہریت ترمیمی بل(سی اے بی)کے راجیہ سبھا میں پاس ہونے کے ایک دن بعد جمعرات کو سپریم کورٹ میں بل کو چیلنج دینے والی عرضی داخل کی۔آئی یو ایم ایل نے اپنی عرضی میں کہا،‘‘برائے مہربانی سی اے بی کو غیر قانونی اور فضول قرار دیں۔یہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 14،15 اور 21 کی خلاف ورزی ہے ۔’’عرضی مین دعوی کیا گیا ہے کہ سی اے بی غیر قانونی،بے معنی اور غیر آئینی ہے ۔آئی یو ایم ایل نے الزام لگایا ہے کہ بل آئین کے تحت برابری کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق ایک دو ہفتے کے اندر عرضی پر سماعت کے لئے غور کیاجاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ راجیہ سبھا نے چہارشنبہ کو اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود سی اے بی کو اپنی منظوری دے دی۔راجیہ سبھا کی منظوری کے بعد ہی بل کو اب پارلیمنٹ میں منظوری مل گئی ہے ۔