ہر بھجن نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ”انسانیت کے لئے عظیم کام افریدی‘۔ آپ کو اور طاقت ملے“
نئی دہلی۔ایسے وقت میں جب ساری دنیا کرونا وائرس کی وباء کے سبب دہل گئی ہے‘ کھیل کی دنیا کے کھلاڑی ضرورت مندوں کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہندوستان کے سابق ال راونڈر نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد افریدی کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اپنا ساتھ بڑھایا ہے۔
https://twitter.com/YUVSTRONG12/status/1244873490303340544?s=20
ٹوئٹر کے ذریعہ یوراج نے لکھا کہ”یہ امتحان کا وقت ہے۔ ہر ایک کو دیکھنے کا یہ وقت ہے‘بالخصوص ان لوگوں کے لئے جن کے پاس مواقع بہت کم ہیں۔
کچھ نہ کچھ تو کریں‘ میری حمایت شاہد افریدی اور ایس اے فاونڈیشن کے ساتھ سی او وی ائی ڈی19کے لئے یہ عظیم کام ہے۔مہربانی فرماکرعطیہ دیں
donatekarona.com #StayHome.
قابل ازیں ہربھجن افریدی کی ان کے سماجی خدمات پر ستائش کی تھی۔
افریدی نے جراثیم کش صابن‘ سامان اور ضرورت مندوں میں کھانے کی تقسیم عمل میں لائی ہے۔ ہربھجن نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ افریدی کی ستائش کی ہے۔
https://twitter.com/harbhajan_singh/status/1244148978326765568?s=20
پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے اپنی ڈاکٹر بیوی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں حقیقی ہیرو قراردیا ہے۔
انہو ں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”جب ڈاکٹر فاریہ وقار اسپتا ل کے لئے گھر سے نکلتی ہیں تو کچھ ڈر ہوتا ہے مگر جب وہ واپس لوٹ کر آتی ہیں تو اطمینان بھی ہوتا ہے۔ مجھے میری بیوی پر فخر ہے جو ایک ہیرو ہے۔
مقابلہ کرتی رہیں‘ ایمرجنسی فزیشن‘ سی او وی ائی ڈی19۔