سی بی آئی نے خود اپنے آفیسر کی املاک کی تلاشی لی

   

نئی دہلی ؍ سہارنپور: ’کرپشن کے معاملہ میں کوئی رواداری نہیں ‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سی بی آئی نے چہارشنبہ کو اترپردیش کے رورکی اور سہارنپور میں دو مقامات پر تلاشی مہم انجام دی۔ یہ مقامات خود سی بی آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے رشی کی جائیدادیں ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ رشی کو ایک کرپشن کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ تحقیقات سے واقف سی بی آئی ذریعہ نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ سی بی آئی کی کئی ٹیمیں رشی کے رہائشی مقامات کی تلاشی لے رہی ہیں۔ سی بی آئی کیلئے پشیمانی کا معاملہ ہیکہ خود اس کے چار عہدیداروں اور چند دیگر افراد کے خلاف کرپشن کا کیس درج کیا گیا ہے۔