نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے فورن کنڑی بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے ) کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں جمعہ کو ریٹائرڈ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر اور سماجی کارکن ہرش مندر کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔سی بی آئی ایف سی آر اے کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق ایک نئے معاملے میں یہ کارروائی کر رہی ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ابتدائی تفتیش کے حصے کے طور پر کیس سے جڑے کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے ۔وزارت داخلہ نے پچھلے سال مندر کی طرف سے قائم کردہ غیر سرکاری تنظیم (این جی او) امان برادری کی غیر ملکی فنڈنگ کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔