سی بی آئی کا ایف سی آئی گودام پر چھاپہ

   

جونپور : سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ٹیم نے اتر پردیش میں جونپور ضلع کے شاہ گنج تحصیل علاقے میں واقع ٹکھا ویسٹ ریلوے پھاٹک کے قریب فوڈ کارپوریشن آف انڈیاکے گودام پر چھاپہ مارا۔ لیوی کے چاول کی سپلائی میں رقم کی غیر قانونی وصولی کے معاملے میں اس کارروائی سے ایف سی آئی ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔اس دوران کچھ نقدی بھی برآمد ہونے کی اطلاع ہے ۔ لیوی کے چاول کی سپلائی میں کوالٹی ٹیسٹ کے نام پر پیسے بٹورنے کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ شاہ گنج ضلع کے ٹکھہ کوتوالی علاقے کے مغرب میں واقع ریلوے پھاٹک کے قریب سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن کے گودام میں اپنا اناج رکھتا ہے ۔ دوسری جانب کیمپس میں ہی محکمانہ دفاتر بھی موجود ہیں، جس میں تعینات ملازمین کے حوالے سے سی بی آئی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ لیوی کے چاول کی سپلائی میں کوالٹی ٹیسٹنگ کے نام پر خطیر رقم وصول کی جا رہی ہے ۔