حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) سی بی آئی کو تلنگانہ حکومت سے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی جانچ کیلئے روانہ کردہ تمام دستاویزات مل چکے ہیں۔ سی بی آئی ڈائرکٹر کی جانب سے تلنگانہ حکومت کو اکنالیجمنٹ روانہ کیا گیا جس میں جی او ایم ایس 104 مورخہ یکم ستمبر و دیگر دستاویزات کے ملنے کی تصدیق کی گئی۔ حیدرآباد میں سی بی آئی دفتر میں یہ دستاویزات حوالہ کی گئیں جسے انسپکٹر پی پرکاش نے وصول کرکے رسید جاری کیا۔ تلنگانہ حکومت نے میڈی گڈہ ، انارم و سندیلڈہ بیاریجس کی تعمیر میں نقائص کی جانچ کیلئے نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی رپورٹ و ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ رپورٹ ، ماہرین کی رپورٹ اور جسٹس پی سی گھوش کمیشن رپورٹ سی بی آئی کے حوالہ کی ۔ سی بی آئی نے تحقیقات سے متعلق جی او اور دیگر دستاویزات کے موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔1