سی بی ائی نے 53عہدیداران کو منی پور تشدد معاملات کی تحقیقات کے لئے روانہ کیا‘ جس میں 29خواتین ہیں

,

انہوں نے کہاکہ تمام عہدیداران جوائنٹ ڈائرکٹر گھیان شام اپادھیائے کو رپورٹ کریں گے جو مختلف معاملات میں جانچ کی نگرانی کریں گے۔

نئی دہلی۔ اہلکاروں نے کہاکہ سی بی ائی نے چہارشنبہ کے روز29خواتین کے بشمول 53اہلکاروں کا تقرر عمل میں لایا ہے جو مختلف رینکس کے ہیں جومنی پور تشدد معاملات کی جانچ کریں گے۔

بشمول خاتون افسران لولی کٹیاراور نرملا دیوی تین ڈپٹی انسپکٹر جنرل رینک کے عہدیدارن اپنی بالترتیب ٹیموں کی قیادت کریں گے جو ریاست میں منی تشدد کے واقعات کی جانچ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ تمام عہدیداران جوائنٹ ڈائرکٹر گھیان شام اپادھیائے کو رپورٹ کریں گے جو مختلف معاملات میں جانچ کی نگرانی کریں گے۔