سی بی ایس ای : 10 ویں اور 12 ویں میں مضامین کی تبدیلی پر پابندی

   

نئی دہلی ۔ 30 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل بورڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) نے اپنے ملحقہ اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ 10 ویں اور 12 ویں جماعتوں میں طلبہ یا سرپرستوں کی درخواست پر ان کے موجودہ مضامین تبدیل نہ کئے جائیں۔ 10ویں اور 12 ویں جماعتوں میں مضامین کی تبدیلی کی درخواستوں کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سی بی ایس ای نے معیاری طریقہ کار کے ضابطہ مقرر کئے ہیں۔ بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ’’متعدد طلبہ مختلف بنیادوں پر مضامین تبدیل کیا کرتے ہیں لیکن نظرثانی شدہ ضابطوں کے تحت مضمون کی تبدیلی کی درخواست تعلیمی میقات میں 15 جولائی سے قبل پیش کی جانیوالی درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی ‘‘ ۔