نئی دہلی :: سی بی ایس ای 12ویں جماعت کے نتائج کا 31 جولائی تک اعلا ن ہوگا۔ مجموعی طورپر ، 10 ویں 11 ویں کو 30-30فیصد ویٹیج اور 12 ویں کو 40 فیصد دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بارہویں جماعت کے نتائج کا فیصلہ کلاس 10 ، کلاس 11 اور کلاس 12 میں کارکردگی پر کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای 12 ویں کے نتائج کے لئے 10 ویں ، 11 ویں اور 12 ویں نمبروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی بی ایس ای کے 13 رکنی پینل نے30:30:40 فیصد کے تناسب میں دسویں ، 11 ویں اور 12 ویں کے نمبروں کو شامل کرکے نتائج کے اعلان کی تیاری پراتفاق رائے کا ظہارکیاہے۔بورڈ کے پینل نے کورٹ کو بتایا کہ بورڈ31جولائی تک 12ویں جماعت کے نتائج جاری کرسکتاہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ نظام کے ذریعے جو طلباء نمبروں یا گریڈنگ سے مطمئن نہیں ہیں وہ امتحانات میں حاضر ہوکر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور اپنے نمبروں کو بہتر کرسکتے ہیں۔ مجموعی طورپر ، 10 ویں 11 ویں کو 30-30فیصد ویٹیج اور 12 ویں کو 40 فیصد دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 3106 قیراط کا ہے جسے ’کولینن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے دریافت ہوا تھا۔اس کے بعد ’لوکارا‘ کو دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا وزن 1109 قیراط ہے اور یہ 2015 میں بوٹسوانا ہی سے دریافت ہوا تھا۔اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔بوٹسوانا کے وزیرِ معدنیات لیفوکو مواگی کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے ہیرے کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیا گیا۔