نئی دہلی : سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 38 اساتذہ کو بدھ کے روز تعلیم کے شعبے میں قابل ذکر حصہ داری کے لیے انعام دیا گیا۔ مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں ان اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔ ان اساتذہ کو یوم تعلیم کے موقع پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ ان 38 اساتذہ میں 27 خاتون ہیں جبکہ 11 مرد ہیں۔ مردوں میں تین غیر ملکی ہندوستانی استاذ ہیں جن میں دو مسقط میں ہندوستانی اسکول میں تدریس کا فریضہ انجام دینے والے ہیں۔ ان کے نام وینکٹیشن کارتیکاین اور اے گونجالوِس ہے ۔ علاوہ ازیں ماسکو میں ہندوستانی اسکول کے استاذ شریجیت کے وی ہیں۔ اعزاز و انعام پانے والے اساتذہ میں 11 دہلی کے اساتذہ ہیں جبکہ اترپردیش کے پانچ اساتذہ ہیں۔