سی سی ٹی وی کیمروں کی بدولت جرائم میں کمی : وینکٹیشورلو سب انسپکٹر

   

شمس آباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں بنڈی گوپال یادو اور وینکٹیش یادو کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کو لگایا گیا ۔ جس کا افتتاح وینکٹیشورلو سب انسپکٹر شمس آباد آر جی آئی اے کے ہاتھوں انجام پائے ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو لگائے جانے کے بعد سے ہرمقام پر جرائم میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے اور مجرموں کی گرفتاری میں بھی یہ کارآمد ثابت ہورہے ہیں ۔۔