حیدرآباد۔ سی پارتھا سارتھی ریٹائرڈ آئی اے ایس نے آج نئے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا جائزہ حاصل کرلیا۔ بعد میں اپنے بیان میں انہوں نے جمہوریت میں انتخابات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے گورنر ، چیف منسٹر اور ریاستی حکومت سے یہ موقع فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں تمام سے تعاون کی خواہش کی اور کہا کہ وہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے وقار کی برقراری کیلئے جدوجہد کریں گے۔ جی ایچ ایم سی کی میعاد 10 فبروری 2021 کو ختم ہورہی ہے اور اس کے انتخابات کا انعقاد ان کی اولین ترجیح ہوگی۔